گزشتہ 1 روز میں لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے بیشتر علاقوں میں رات سے اب تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں اب تک موسلا دھار بارش کے 3 اسپیل برس چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوچکا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک پر 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 108 اور لکشمی چوک میں 103 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح ایئرپورٹ اور تاجپورہ کے علاقوں میں 71،71 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مغلپورہ میں 65، گلشن راوی میں 62، اپرمال پر 61 اور فرخ آباد میں 55 ملی میٹر بادل برسے۔

یہ بھی پڑھیں:

طوفان کی صورت میں بجلی کے آلات کو زمین سے اوپر رکھ دیں، ترجمان کے الیکٹرک

جوہرٹاؤن میں 45، اقبال ٹاؤن میں 44، نشتر ٹاؤن میں 44، سمن آباد میں 34 اور چوک ناخدا میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلادھار بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رنگ روڈ، شاہدہ، کشمیر روڈ، شملہ پہاڑی، بٹ چوک، جی پی او چوک، کوئین میری کالج، ڈیوس روڈ، گلبرگ، انارکلی،موہنی روڈ، سمن آباد، غازی آباد، سولنگ روڈ، بھٹہ چوک کے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

علاوہ ازیں بیدیاں، ہڈ یارہ، ڈیفنس روڈ، رائے ونڈ روڈ، سگیاں، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ ،کوئنز روڈ، مصری شاہ، شمالی لاہور، شاد باغ، فیکٹری ایریا کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں جہاں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts