چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،مریم اورنگزیب
چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان آج کل اخلاقیات دوستی کی بات کرتے ہے،انکو پتا ہوتا ہے کہ کب اسٹیٹ بینک جیسے اداروں کو گروی رکھنا ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے مےٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جیل میں اپنی میڈیکل رپورٹس ہی نہیں دی جاتیں۔

ایک مہینے پہلے ٹیسٹ ہوئے اور ابھی تک انکی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی،شہباز شریف کے خلاف جب کوئی کرپشن نہیں ملی تو میڈیکل رپورٹ چھپا لی،یہ وہ چور ہیں جومہنگائی کو 3 سے 16 فیصد پر لے گئے۔

گیس کی قیمت پر 800 سے 1400 تک لے گئے،14 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے کر ریکارڈ بنا لیا،چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ کاغذلہرانے والا ٹاؤٹ وفاق میں نہیں جا سکتا، دوسروں پر الزام لگاتا ہے۔اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے۔22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کا غلام نہیں بننے دیں گے۔

مزید پڑھیں: سلیکٹڈ حکومت الیکشن سے نہیں بھاگے گی تو کون بھاگے گا؟ مریم نواز

Related Posts