ٹرمپ اور کملا ہیرس کا ٹاکرا آج، امریکی صدارتی انتخابات کا نتیجہ کب آئے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

When will we know who won US presidential election 2024?
NEWSWEEK

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مقابلہ تیز ہو گیا ہے، جہاں نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی اور سوئنگ ریاستوں کے سروے میں برابر پوزیشن پر دکھائی دیتے ہیں۔

کم فرق کی وجہ سے بعض ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے جو انتخابات کے نتائج کے اعلان میں گھنٹوں، دنوں یا حتیٰ کہ ہفتوں تک کی تاخیر کا باعث بن سکتی ہے۔

اہم سوئنگ ریاستوں جیسے پنسلوانیا، مشی گن، وسکونسن، ایریزونا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا اور جارجیا میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سروے ایک شماریاتی برابری دکھا رہے ہیں۔

پنسلوانیا میں تازہ ترین سروے ایک ڈیڈ لاک کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں ٹرمپ اور ہیرس دونوں 48 فیصد یا 49فیصد پر ہیں۔اسی طرح، مشی گن، وسکونسن، اور ایریزونا میں بھی فرق نہایت معمولی ہے اور کسی امیدوار کی برتری 2فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

سوئنگ ریاستوں کے نتائج کب متوقع ہیں؟

بی بی سی کے مطابق منگل کی شام 6بجے پہلی پولنگ بند ہوگی اور بدھ کی صبح دس بجے تک آخری پولنگ ختم ہوگی۔

منگل کی شام 7 بجے تک جارجیا اور پانچ دیگر ریاستوں میں پولنگ بند ہو جائے گی اور اسی وقت امریکی ٹی وی نیٹ ورک کم مقابلے والی ریاستوں جیسے کینٹکی میں اپنی پہلی پیش گوئیاں شروع کر سکتے ہیں۔

شمالی کیرولائنا سمیت تین ریاستوں میں شام ساڑھے 7 بجے پولنگ ختم ہو جائے گی۔
پنسلوانیااور 15 دیگر ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں رات 8 بجے پولنگ ختم ہو جائے گی۔
مشی گن میں رات 9 بجے پولنگ ختم ہو جائے گی۔ ایریزونا، وسکونسن اور 12 دیگر ریاستوں میں بھی ووٹنگ 9 بجے مکمل ہو جائے گی۔
نیواڈا اور دو دیگر ریاستوں، نیز جزوی طور پر دو اور ریاستوں میں پولنگ رات 10 بجے بند ہو جائے گی۔

Related Posts