کامیڈی فلم “ہاؤس فل 5” کا ٹریلر کب جاری ہوگا، تاریخ آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے مداحوں کے لیے ڈبل سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم “سکندر” کے ساتھ “ہاؤس فل 5” کا پہلا آفیشل ٹریلر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

یہ خبر مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، کیونکہ دونوں فلمیں 2025 کی سب سے بڑی ریلیزز میں شامل ہیں۔

ہدایتکار ترون منسوکھانی کی “ہاؤس فل 5” اس سال 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی فرنچائز کا پانچواں حصہ ہے، جس میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔

فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، فردین خان، جیکولین فرنانڈیز، سونم باجوا، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جونی لیور، شریاس تلپڑے، دینو موریا، چترانگدا سنگھ، رنجیت، سوندرہ شرما اور نکیتن دھیر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس سال ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کئی بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، جن میں سب سے پہلے سلمان خان کی “سکندر” شامل ہے۔ اس کے بعد ٹائیگر شروف کی “باغی 4″، پھر شاہد کپور اور وشال بھاردواج کی انٹائٹلڈ فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts