کراچی میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا بیان کا سامنے آگیا ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں 28 اپریل سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بارش کا سلسلہ 10 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، شہر دو دن بعد تیز اور ہلکی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیزاور ہلکی بارشوں کا سلسلہ 28 اپریل کی دوپہر شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم عمان سے بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سسٹم بلوچستان کے علاوہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں تیز بارشوں کا سبب بنے گا۔

سردار سرفراز نے کہا کہ عمان کے راستے سسٹم بلوچستان سے کراچی میں بھی داخل ہوکر بارش کا سبب بنے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک بھر میں 28 اپریل سے شروع ہونے والا تیز بارشوں کا سلسلہ دس مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پرڈال دیا ہے،شیخ رشیداحمد

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب 74فیصد ہے اور شمال مغرب سے 7 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts