کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
میٹ آفس کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جب کہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔
رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔