عام انتخابات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تاریخ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عام انتخابات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تاریخ کا اعلان کردیا
عام انتخابات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین دوستی کو 2013 میں نئے بندھن میں باندھا گیا جس کا نام سی پیک ہے، چین کے تعاون سے 5 ہزار میگا واٹ سے زیادہ توانائی کے منصوبے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا آغاز ہوا تو دسمبر 2013 میں امید تھی کہ تیزی سے کام کرینگے، چین کے صدر نے 2014 میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا اور اس وقت عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے دورے کو ناکام بنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وزراء نے جھوٹے الزامات لگا کر سی پیک ناکام کرنے کی کوشش کی، نومبر میں چینی صدر کا دوبارہ دورہ پاکستان متوقع ہے، جے سی سی اجلاس ناکام بنانے کے لئے عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے، شیری رحمان

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سیلاب میں عمران خان نے مہم چلائی کہ کوئی پاکستان کی مدد نہ کرے، عمران خان اسلام آباد میں لشکر کشی کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر ناکام ریاست کی تصویر بنانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن اکتوبر 2023 میں آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔ اس سے پہلے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، عمران خان کی فرمائش پوری کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ کااعلان کردیا، عمران خان اب دھرنے کو چھوڑیں الیکشن کی تیاری کریں۔

Related Posts