موسمِ سرما کی پہلی بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمِ سرما کی پہلی بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
موسمِ سرما کی پہلی بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 04 نومبرسے ملک میں داخل ہوگا جن کا اثر07 نومبر تک جاری رہے گا اور ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کمشیرمیں 4 نومبرسے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اورایبٹ آباد بھی زد میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سُپرمارکیٹ نے رقوم کی ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی قبول کرنیکا اعلان کردیا

دوسری جانب 5 نومبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور میں بادل برسیں گے جبکہ گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب اورسر گودھا میں جل تھل ہوگا ساتھ ہی چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں 7 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، سکھر، جیکب آباد میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

Related Posts