کراچی: پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو دورہ پاکستان پر پہنچ جائیں گی، ملالہ یوسفزئی پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں گی۔
سیکورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات میں مصروف ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے لے جایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا وہ کونسا قبیلہ ہے جو موت پر “جشن” مناتا ہے!
ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی۔