عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو کنجکشن کے فورا ًبعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔

نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی پہلی بار دبئی میں عالمی سیاحتی ایکسپو میں شرکت

جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔

جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں میں   سعودیہ کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کے باضابطہ اعلان تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

Related Posts