ورون دھون کی ایکشن فلم “بے بی جون” کب ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

When will ‘Baby John’ be released?

بھارتی فلم “بے بی جون” کا ٹریلر پیر کو ریلیز کردیا گیا ہے جس نے شائقین کی تفریح کے لیے توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

فلم میں ورون دھون اور کیرتھی سریش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 25 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ ایک ایکشن تھرلر ہے، جس کی ہدایت کاری اے کلیسوران نے کی ہے اور یہ کیرتھی سریش کی ہندی فلموں میں ڈیبیو ہے۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی شائقین میں اس کے لیے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ سینما میں نمائش کے بعد یہ فلم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی۔

فلم کا اسکرپٹ “جوان” کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے لکھا ہے اور ورون دھون اس میں ایک منفرد روپ میں نظر آئیں گے۔

ٹریلر کے ساتھ 100 فٹ لمبا پوسٹر بھی پیش کیا گیا، جسے پونے میں ایک شاندار لانچ ایونٹ کے دوران جاری کیا گیا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیرتھی سریش، وامیکا گببی، جیکی شراف اور راجپال یادو شامل ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

یہ ایکشن سے بھرپور فلم ایک والد کی کہانی پیش کرتی ہے جو اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہوتا ہے۔ فلم میں ورون ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہیں، جو بدمعاشوں اور بدعنوان نظام سے لڑتے ہوئے کیرتھی کے کردار سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

ٹریلر میں سلمان خان کا مختصر لیکن اثر انگیز کیمیو بھی شامل ہے جس کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔ سلمان خان ٹریلر کے اختتام پر نظر آتے ہیں، جہاں صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیتی ہیں اور وہ کہتے ہیں: “میری کرسمس۔”

جیکی شراف اس فلم میں ولن کے کردار میں ہیں اور ایک مجرم “ببر شیر” کا کردار نبھا رہے ہیں۔

Related Posts