صدقہ فطر کب ادا کرنا چاہئے اور یہ کس پر واجب ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آخری عشرے میں صدقہ فطر کا اہتمام کیا جاتا ہے، فوٹو مسلم ہینڈز

رمضان المبارک اختتامی لمحات کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ ان آخری لمحات میں جہاں مسلمان عید کی تیاری کرتے ہیں وہاں صدقہ فطر بھی ادا کرنے کا آغاز ہوتا ہے، جو عید الفطر سے پہلے پہلے ادا کرنا لازمی ہے۔ 

تاہم صدقہ فطر کس پر واجب ہے اور کس پر نہیں، اس حوالے سے اسلامی شریعت میں خاصی تفصیل ہے۔ ذیل میں ہم سوال و جواب کی صورت میں اس مسئلے کی وضاحت پیش کر رہے ہیں۔
سوال:

صدقۂ فطر کس پر واجب ہے؟

جواب:

صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی رقم یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

یہ ہر مسلمان پر چاہے وہ آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، بالغ ہو یا نابالغ، اولاد کی طرف سے اس کے سرپرست اور والد وغیرہ کو صدقہ ٔ فطر ادا کرنا ہوگا۔

حتیٰ کہ وہ اپنے اس بچہ کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرے جو عیدالفطر کے دن صبح صادق سے چند لمحہ قبل ہی پیدا ہوا ہو۔

Related Posts