نیویارک: پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے انہیں محبت میں دھوکہ دیا تھا جس کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوئی اور انہوں نے ہندوستان چھوڑ دیا تھا۔
90 کی دہائی میں بالی ووڈ کے معروف ادکار سلمان خان کی گرل فریند رہنے والی اداکارہ سومی کا غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔
انٹرویو کے دوران کھل کر بات چیت کرتے ہوئے سومی علی کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے 20 سال پہلے مجھے دھوکہ دیا تھا جب مجھ کو علم ہوا تو میں نے ہندوستان چھوڑ دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں سومی علی کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی مگر جب ہم دونوں الگ ہو گئے تو پھر ہندوستان میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا تھا۔
واضح رہے کہ سومی علی کراچی میں پیدا ہوئی تھیں اور بعدازاں امریکی منتقل ہو گئیں تھیں۔ 1991 سے 1998 کے درمیان سومی علی 10 انڈین فلموں میں کام کیا تھا ، جن میں کرشن اوتار، یادگار ، غدار ، تیسرا کون؟ آؤ پیار کریں ، مافیا اور چپ سمیت دیگر فملیں شامل ہیں۔