کراچی میں پی آئی اے طیارے کا المناک حادثہ اور نازش جہانگیر کی حیران کن کہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

When Nazish Jahangir almost boarded PIA flight that crashed in Karachi

معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز 8303 پر سوار ہونے والی تھیں جو تقریباً پانچ سال قبل کراچی میں حادثے کا شکار ہوئی تھی تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

نازش جہانگیر نے “فٹ پرنٹس پوڈکاسٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا:”میرے پاس اس پرواز کا ٹکٹ تھا اور میں 60 دن کے قرنطینہ کے بعد کراچی جانے والی تھی، لیکن کسی وجہ سے نہیں جا سکی۔”

انہوں نے اس سانحے کو یاد کرتے ہوئے کہا:”جب میں نے حادثے کے بارے میں سنا تو مجھے بے حد شکر گزاری محسوس ہوئی کہ میں اس پرواز میں نہیں تھی۔”

نازش جہانگیر نے کراچی سے متعلق اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا اور کہا:”جب میں پہلی بار اسلام آباد سے کراچی اتری، تو یہ شہر مجھے زیادہ پسند نہیں آیا، لیکن اب میں اسے پسند کرنے لگی ہوں۔”

جم کے دوران بھاری وزن اٹھانے سے بھارتی اداکارہ کی کمر چٹخ گئی

نازش نے اعتراف کیا کہ وہ اکثر فلائٹس مس کر دیتی ہیں، چاہے وہ وقت پر پہنچنے کی کتنی ہی کوشش کریں۔”ایسا کئی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ پرواز نہ چھوٹے، لیکن پھر بھی ایسا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار انہوں نے ایک ہی دن میں کراچی جانے والی چھ پروازیں مس کر دیں۔

یہ حیران کن انکشاف ناصرف ان کے مداحوں کے لیے دلچسپ تھا بلکہ اس نے پی آئی اے حادثے کی تلخ یادیں بھی تازہ کر دیں، جو پاکستان کی ایوی ایشن تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک تھا۔

Related Posts