ملیر جیل کے قیدی بھاگے تو آئی جی سندھ کی دوڑیں لگ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایکسپریس)

ملیر جیل سے قیدیوں کے بڑے پیمانے پر فرار کے حیران کن واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صبح ملیر جیل کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جیل کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے انکشاف کیا کہ جیل میں قید زیادہ تر قیدی منشیات کے کیسز میں ملوث ہیں، جن میں سے کئی افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے قیدیوں میں اشتعال انگیزی اور بےچینی کا رجحان عام ہوتا ہے، جو کبھی کبھار ایسے شدت آمیز واقعات کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

غلام نبی میمن نے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر جیل اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں کئی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

آئی جی سندھ نے اس واقعے کی جامع اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس میں پولیس، جیل انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی واقعے کی وجوہات، سیکیورٹی میں پائی جانے والی خامیوں اور جیل عملے کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لے گی۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو ہر صورت میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts