عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی کب ہوگی؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے اپنی شادی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں میرب علی نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے عاصم اظہر کے ساتھ اپنی منگنی کے بارے میں بات کی اور اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔

میرب علی نے کہا کہ ہماری منگنی کا فیصلہ ہم دونوں کے والدین نے کیا تھا اور یہ منگنی اس لئے ہوئی کیونکہ میں اور عاصم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

اپنی شادی کے حوالے سے میرب علی نے کہا کہ میں مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کچھ کہہ سکتی، ضروری نہیں کہ ہم جس چیز کی منصوبہ بندی کریں سب کچھ ویسا ہی ہو کیونکہ جب آپ کوئی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو آپ بہت زیادہ توقعات رکھنے لگتے ہیں اور جب ایسا نہیں ہوتا تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔

ماڈل سے اداکارہ بننے والی اداکارہ میرب علی نے اپنی اداکاری کا آغاز سجاد علی کی میوزک ویڈیو سے کیا اور ’صنِف آہن‘، ’پرستان‘ اور ’وبال‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔ میرب علی سے پہلے عاصم اظہر کے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔

Related Posts