فواد خان کی بھارتی فلم کب آرہی ہے؟ پاکستانی اداکار کو کتنا معاوضہ ملا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندو انتہاپسندوں کی مخالفت کے باوجود فلم ریلیز ہو رہی ہے، فوٹو ہندوستان ٹائمز

معروف پاکستانی اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

ان کی نئی فلم ’عبیر گلال‘ میں ان کے ساتھ وانی کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا پہلا رومانی گیت ’عشق خدایا‘، جو اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ہے، حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔

فواد خان نے آخری بار 2016 کی بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کیا تھا اور اب وہ عبیر گلال کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹار اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان میں وہ فی ٹی وی ڈراما قسط 15 سے 20 لاکھ روپے تک لیتے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ ہیروئن کا کردار کرنے والی اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً 1.5 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔

فلم ’عبیر گلال‘ آرتی ایس بگڈی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور یہ لندن کے خوبصورت مقامات پر فلمائی گئی ہے جو 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Posts