ہلال کمیٹی رمضان کا چاند کب اور کہاں دیکھے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

پاکستان میں رمضان المبارک  1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔

 چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 11 مارچ بہ مطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے میڈیا پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی، کیونکہ ماہرین کے مطابق 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔

Related Posts