پرویز مشرف کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
پرویز مشرف کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟
پرویز مشرف کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

اسلام آباد: سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی میت پاکستان لانے اور انہیں یہیں دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کی نماز جنازہ پیر یا منگل کے روز کراچی یا پھر اسلام آباد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق صدر مشرف کی میت پاکستان لانے کے لیے چارٹرڈ طیارہ اسلام آباد سے دبئی جائے گا۔

سابق صدر کے اہل خانہ ان کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ امکان ہے کہ انہیں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین کے مطابق پیر کو چارٹرڈ طیارہ پرویز مشرف کی میت کراچی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی تدفین کراچی میں کیے جانے کا امکان ہے تاہم ان کے اہل خانہ اس حوالے سے حتمی اعلان پیر کو کریں گے۔

Related Posts