گندم کی نئی فصل منڈی میں آنے کے بعد قیمت میں نمایاں کمی، آٹا بھی سستا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wheat price significantly drops as new crop reaches market
FILE PHOTO

سندھ سے گندم کی نئی فصل منڈیوں میں پہنچنے کے بعد پنجاب میں گندم کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں 40 کلوگرام گندم کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ قیمت 2865 روپے سے کم ہو کر 2460 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی قیمت میں یہ کمی سندھ سے آنے والی نئی فصل کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ آئندہ ماہ پنجاب سے بھی نئی فصل منڈی میں آئے گی جس سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

آٹے کی قیمت بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئی ہے اور 20 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1450 سے 1500 روپے کے درمیان ہے۔

پنجاب کی اناج منڈیوں میں گندم کی قیمت آئندہ دنوں میں 2200 سے 2300 روپے فی 40 کلوگرام کے درمیان متوقع ہے۔

دوسری جانب کسانوں کو حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر شدید تشویش ہے۔ کٹائی کا موسم شروع ہو چکا ہے لیکن کسان اپنی فصل بیچنے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے امدادی قیمتوں کا اعلان نہ کیا تو وہ نقصان اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اخراجات پورے کرنا ان کے لیے ناممکن ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ماضی میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان کرتی رہی ہیں تاہم اب یہ عمل بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی شرائط کے باعث روک دیا گیا ہے۔

Related Posts