واٹس ایپ کا اہم اقدام، ہائی ریزولیشن تصاویر بھیجنے کا مسئلہ حل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا

سلیکان ویلی:واٹس ایپ کے صارفین کی جانب سے ہمیشہ سے یہی شکوہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے  چاہنے والوں کو ہائی ریزولیشن تصاویر نہیں بھیج سکتے۔مگر اب یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

”ڈبلیو اے بی ٹا انفو“ ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے وسیع تر مفاد میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، مستقبل قریب میں صارفین ایک دوسرے کو ہائی ریزولیشن کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کے اہل ہو جائیں گے اور یہ مسئلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

”ڈبلیو اے بی ٹا انفو“ ویب سائٹ نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے ورژن میں جب کوئی صارف کسی دوسرے کو تصویر بھیجے گا تو اسے تین آپشنز دیے جائیں گے جو درج ذیل ہیں:

٭پہلا آپشن آٹو (Auto) ہے جس کا انتخاب کرنے پر تصویر درمیانی ریزولیشن میں بھیجی جا سکے گی۔ یہ آپشن واٹس ایپ کی جانب سے تجویز کردہ ہوگا۔
٭دوسرا آپشن بیسٹ کوالٹی (Best Quality) کا ہوگا جس میں صارف تصویر کو اس کی حقیقی ریزولیشن میں بھیج سکے گا۔
٭تیسرے اور آخری آپشن ڈیٹا سیور (Data Saver) میں واٹس ایپ تصویر کی ریزولیشن کو خودبخود کم کرے گا۔

مزید پڑھیں: ٹِک ٹاک کا اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا ہائی ریزولیشن تصویر والا فیچر اس وقت بی ٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے تاہم اس پر مزید کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام صارفین اس نئے فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔

Related Posts