واٹس ایپ صارفین کیلئے گوگل ڈرائیو کے بغیر چیٹ منتقل کرنا جلد ممکن ہوجائیگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے چیٹ کی منتقلی انتہائی آسان ہوجائے گی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جلد ہی کمپنی کی جانب سے ایسی سہولت فراہم کردی جائے گی جس کے تحت دو اینڈرائیڈ ڈیواسز کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کی منتقلی بغیر گوگل ڈرائیو کے کی جاسکے گی، یہ نیا فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا کے 2.23.9.19 ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

مذکورہ فیچر کا مقصد چیٹ کی منتقلی کے عمل سے مؤثر انداز میں گوگل ڈرائیو چیٹ بیک اپ کی ضرورت کو ختم کرنا ہے، اگر آپ اینڈرائیڈ کے لئے واٹس ایپ کے بِیٹا ٹیسٹر ہیں تو آپ یہ نئی اپ ڈیٹ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ایپ کے اندر سیٹنگ مینیو میں چیٹ ٹرانسفر کا ایک آپشن ہوگا، اس آپشن کو چننے کے بعد ایک کیو آر کوڈ سامنے آئے گا جس کو نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس سے سکین کیا جاسکے گا تاکہ منتقلی کے عمل کو شروع کیا جاسکے۔

Related Posts