پاکستان میں ایک بار پھر صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرے صارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرے صارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔
میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا بتایا ہے۔
یاد رہے کہ یہ تینوں ایپس میٹا کمپنی کی ملکیت ہیں۔