آپ کا موبائل تو شامل نہیں! جانتے ہیں 2025 میں کون کون سے فونز میں واٹس ایپ بند ہونیوالا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WhatsApp to stop supporting many Android and iPhones from 2025

یکم جنوری 2025 سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم یا اس سے پرانے ورژنز کے ساتھ کام کرنا بند کردے گا، یہ تبدیلی ان صارفین کو متاثر کرے گی جن کے فون نو سے دس سال پرانے ہیں۔

دوسری جانب آئی فون کے صارفین کے پاس اپنے پرانے ڈیوائسز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مئی 2025 تک کا وقت ہے۔ متاثرہ فونز کے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے نئے ماڈلز میں اپ گریڈ کرنا ہوگا جو جدید آپریٹنگ سسٹمز پر چلتے ہیں۔

واٹس ایپ کی مادر کمپنی میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی اور ایپ کی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی ہے، پرانی ڈیوائسز نئی خصوصیات کی حمایت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتی ہیں اور صارفین کے ڈیٹا کی مؤثر طریقے سے حفاظت نہیں کر سکتیں۔

اپ ڈیٹس یا سیکورٹی پیچ کی عدم موجودگی میں، یہ فونز سائبر خطرات کے لیے زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا واٹس ایپ ان ڈیوائسز پر توجہ مرکوز کرے گا جو جدید سافٹ ویئر چلا سکتی ہیں۔

ایسے فونز جو واٹس ایپ کی حمایت کھو دیں گے
سام سنگ گلیکسی S3
موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)
ایچ ٹی سی ون ایکس اور ایچ ٹی سی ون ایکس+
سونی ایکسپریا زیڈ
ایل جی آپٹیمس جی
ایل جی نیکسس 4
سونی ایکسپریا ٹی، وی، اور ایس پی

اینڈرائیڈ صارفین کو فوری طور پر کٹ آف کا سامنا ہے، آئی فون صارفین کے پاس 5 مئی 2025 تک کا وقت ہے۔ اس تاریخ کے بعد واٹس ایپ آئی فونز کی حمایت بند کر دے گا جو15 یا اس سے کم ورژن پر چل رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس کے صارفین کو اپنے ڈیوائسز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا یا ایپ کو استعمال کرنے کے لیے نئے ورژن میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

یہ اقدام میٹا کی واٹس ایپ کو محفوظ، موثر اور جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے چونکہ پرانے فون ایپ کی ترقی پذیر خصوصیات کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، واٹس ایپ بتدریج پرانے ماڈلز کی حمایت واپس لے لے گا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب واٹس ایپ نے پرانی ڈیوائسز کی حمایت بند کی ہو اور اس طرح کی تبدیلیاں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے کی گئی ہیں۔

Related Posts