واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائڈ سسٹم اور موبائلز کے لیے خدمات بند کرنےکا اعلان کردیا ہے جس کے تحت آئندہ برس آئی او ایس 8 ڈیوائسز سمیت دیگر پرانے سسٹمز پر سافٹ وئیر استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔
انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جنوری 2020ء کے اختتام کے بعد واٹس ایپ صرف آئی او ایس اور اینڈرائڈ سسٹم کے جدید سسٹمز پر چلائی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون رواں سال کے آخر تک متعارف کیے جانے کا امکان
صارفین کو اپنے فون اور سافٹ وئیر اپ گریڈ کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا کہ آئی او ایس 9 ورژن کے صارفین کو اپنا موبائل اپ گریڈ کرانے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اسی طرح اینڈرائڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پرانے ورژنز کے علاوہ دیگر جدید ورژنز میں واٹس ایپ پلیٹ فارم پہلے کی طرح فعال رہے گا۔
ایک ارب سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرنے والی واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدام صارفین کو بہتر سے بہتر سہولت اور خدمات مہیا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وقت سے ہم آہنگ رہتے ہوئے پیغام رسانی کو محفوظ اور مؤثر بنایا جاسکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کے لیے تیار کرکے ہر قسم کی جنگ جیت سکتے ہیں جبکہ اس کے لیے ہمیں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں شرکت کے دوران سمٹ کی کامیابی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میرا پسندیدہ شعہ ہے اور کوئی بھی ملک اسی صورت ترقی کرسکتا ہے جب وہ اس شعبے پر توجہ دے۔
مزید پڑھیں: نوجوانوں کو آئی ٹی کے لیے تیار کرکے ہم ہر قسم کی جنگ جیت سکتے ہیں۔اسد عمر