سان فرانسکو: دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ بات چیت کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔
حال ہی میں ’واٹس ایپ‘ نے چیٹ فلٹرز روشناس کراتے ہوئے اس کی آزمائش شروع کردی ہے، تاہم صرف بزنس اکاؤنٹس کے افراد ہی یہ فلٹر ٹیسٹ کررہے ہیں۔
ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر مستقبل کے آئی او ایس، اینڈروائڈ اور ڈیسک ٹاپ کے تمام صارفین کو عام دستیاب ہوگی۔ لیکن اس کی آزمائش اس وقت امریکا اور کینیڈا کے بعض بزنس اکاؤنٹس پر جاری ہے۔
اس سہولت سے مختلف چیٹ اور ان کے سلسلے کی تلاش آسانی ہوسکتی کیونکہ اس کا الگورتھم بہت طاقتور بنایا گیا ہے۔ اگرچہ واٹس ایپ میں سرچ کی سہولت موجود ہے لیکن فلٹر سے اس عمل کو مزید آسان بنایا جاسکے گا۔
ڈبلیو اے بی ٹا انفو کا کہنا ہے کہ کچھ بزنس اکاؤنٹس میں سرچ بار کے ساتھ ہی فلٹر دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے آپ روابط، غیرروابط، چیٹ، تھرید اور گروپ میں فلٹراستعمال کرکے سرچ کو تیز اور آسان بناسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشین صدر کی ٹیکساس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات