واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، پیغام کیساتھ اب تصویر بھی نظر آئیگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کے تحت اب اگر کوئی شخص گروپ میں پیغام بھیجے گا تو اُس کے پیغام کے ساتھ پروفائل کی تصویر بھی نظر آئے گی۔

وابیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر اسی ہفتے ریلیز کیا جائے گا جو بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا جسے بند نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ فیس بک میسنجر میں یہ فیچر پہلے سے موجود ہے اور چیٹ کے دوران میسج بھیجنے والے کی تصویر نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک کا ٹوئٹر کے بلیو ٹک پر 20 ڈالر ماہانہ فیس عائد کرنیکا فیصلہ

علاوہ ازیں واٹس ایپ ایک اور نئے فیچر کی بھی آزمائش کررہا ہے جس میں آپ خود کو بھی پیغام بھیج سکیں گے۔

نئی اپڈیٹس کے بعد واٹس ایپ آپ کا فون نمبر کانٹیکٹ لسٹ میں دکھائے گا جبکہ صارفین ایک یوزر کے ساتھ بھی واٹس ایپ گروپ بناسکیں گے۔

Related Posts