کراچی: پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس نا معلوم وجوہات کی بناء پر متاثر ہوگئی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس بند ہوگئی ہے۔ جسے ٹھیک کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
تاہم پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں: خلائی مشن نے “سیارے مرکری” کی قریب ترین تصاویر حاصل کر لیں