واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے ، تاہم حال ہی متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں صارفین کے کام آئے گا۔

واٹس ایپ پر بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کے لیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز سے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

نئے فیچر میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

صارف کے وائس نوٹ کے آگے اب 1.5 ایکس، 1 ایکس اور 2 ایکس مینشن ہوگا جس سے آپ جس رفتار میں چاہیں پیغام بھیجنے والے کی آواز سن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈریپ نے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

Related Posts