کیا ہونے جا رہا ہے؟ اڈیالہ جیل میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

موجودہ سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں  کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب رینجرز، پولیس، جیل پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، انسداد دہشتگردی فورس اور دیگر امدادی اداروں نے حصہ لیا۔

سینٹرل جیل اڈیالہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشں نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترک فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

فرضی مشق میں جیل پر کسی بھی قسم کے حملے کو ناکام بنانے کی ایکسائرسائز بھی کی گی جس میں فرضی 2 حملہ آواروں کو قابو کیا گیا جبکہ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں بم ڈسپوذل اسکواڈ کے عملے نے انتہائی مہارت سے کارروائی کی۔

مشق کے دوران فورسز اور امدادی اداروں میں باہمی رابطوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں جیل میں آگ لگنے کی فرضی کال کی گی جس کے بعد مقامی فائربریگیڈ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں نے بروقت حصہ لیا۔

کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں جیل کے اطراف سیکورٹی کارڈن لگا کر جیل کو محفوظ بنانے کی مشق بھی کی گی۔

ہنگامی حالات میں امدادی اداروں کی بروقت کاروائی فرضی زخمیوں کو اسپتالوں میں بروقت منتقل کرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز سمیت تمام اداروں نے بھرپور پروفیشنل ایکشن کا عملی مظاہرہ کیا جس پر جیل حکام نے اس مشق کو کامیاب قرار دیتے ہوئے تمام اداروں کے کردار کو سراہا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ایسی مزید مشقیں کی جائیں گی تاکہ بروقت تیاری رکھی جاسکے۔

Related Posts