جن سے گھر چلتا نہیں وہ کراچی کے اسپتال کیا چلائیں گے؟خرم شیرزمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان
وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جن سے اپنا گھر نہیں چلایا جاتا وہ کراچی کی اسپتال واپس لینے کی بات کررہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کے حلقے میں چانڈکا شیخ زید اسپتال میں مریض بچے کے والد کی خودسوزی کی کوشش سندھ کے حکمرانوں کی سرد مہری کا شاخسانہ ہے۔

خرم شیر زمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں چانڈکا شیخ زید اسپتال میں بچے کا علاج نہ ہونے پر والد نے پیٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ جن سے اپنے چیئرمین کے حلقہ انتخاب کے چھوٹے چھوٹے اسپتال نہیں چلتے وہ کراچی کے بڑے اسپتال کیا چلائیں گے؟۔ دیہاڑیاں مارنے کے لیے موجود وزیر صحت صرف وفاق پر تنقید کے لیے موجود ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین پر شور مچانے والی پی پی کی ٹوم اینڈ جیری اپنے چیئرمین کو تھوڑی سی شرم ضرور دلائیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین کر شاید پی پی جمہوریت کا انتقام لے رہی ہے۔

Related Posts