کراچی، انٹربورڈ نتائج میں گھپلوں کے ذمہ دار افسران کو کیا سزا دی جائے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، انٹربورڈ نتائج میں گھپلوں کے ذمہ دار افسران کو کیا سزا دی جائے گی؟

شہرِ قائد میں انٹر بورڈ نتائج میں تحریف اور گھپلوں کے حوالے سے سندھ حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا۔ کنٹرولر امتحانات سمیت 8افسران کو گرفتار کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے 2 سابق سربراہان اور کنٹرولر امتحانات سمیت 8افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملزمان کے خلاف ایکشن اور گرفتاری کی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے انٹر بورڈ نتائج پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے انٹر بورڈ کے گیارہویں جماعت کے نتائج میں بے قاعدگیوں پر اجلاس کی صدارت بھی کی اور سربراہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی کی پیش کی گئی رپورٹ کا معائنہ کیا۔

کمیٹی نے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15فیصد اضافی مارکس دینے کی سفارش کی جومنظور کر لی گئی۔ فزکس، شماریات اور کیمسٹری میں 12، 12، ریاضی میں 15 جبکہ باٹنی اور زولوجی میں 6،6 اضافی نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی امتحانی پیپرز کے پیٹرن اور مارکس اسکیم تیار کرنے کی کمیٹی سفارش پر غور کر رہی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کو کم از کم 3 سال تک نافذ کیا جائے جبکہ پیپرز جانچ مراکز کی تعداد 10 کی جائے۔ 

Related Posts