چیخ و پکار، کلمہ شہادت، آخری لمحات میں بدقسمت پرواز کے مسافر کیا کر رہے تھے، دلدوز تفصیلات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو غیر ملکی میڈیا

آذربائیجان ایئر لائنز کی بدقسمت پرواز جس میں بدھ کے روز قزاقستان کے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے، میں سوار ایک مسافر کی بناگئی گئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں حادثے سے قبل طیارے کے آخری لمحات کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص نے ویڈیو میں کیبن کو دکھایا اور جب طیارہ بہت تیزی سے نیچے اتر رہا تھا تو اسے ’اللہ اکبر‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔ وہ شخص ساتھ ساتھ کلمہ شہادت بھی پڑھتا رہا۔

آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ، 25 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

ویڈیو میں پیلے رنگ کے آکسیجن ماسک سیٹوں پر لٹکتے ہوئے دیکھے گئے اور گھبرائے ہوئے مسافروں کو دعائیں اور چیختے ہوئے سنا گیا۔ پس منظر میں ’سیٹ بیلٹ پہننے‘ کی ہدایات کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے ”آر ٹی“ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور فوٹیج میں وہ طیارہ دکھایا گیا ہے جو طیارے کی چھت کے پینل سے ٹکرا گیا اور ایئر بلور تباہ ہو گیا۔ کچھ مسافر زخمی حالت میں فرش پر پڑے ہوئے ہیں اور مدد کے لیے پکار رہے ہیں، ان میں سے ایک کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔ زندہ بچ جانے والا ایک پیلے رنگ کی لائف جیکٹ بھی دکھاتا ہے جو حادثے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے۔

Related Posts