ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اپنے تاثرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا کہ پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے وہ بہت زیادہ نروس ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی کپتان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ میں اس وقت میں اپنے کوچ کے ساتھ ہوٹل کے روم میں تھا اور نتیجے کی پرواہ کیے بغیر جو کچھ میچ میں ہورہا تھا وہ سب دیکھ کر بہت نروس محسوس کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے بہت نروس تھا کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتا کہ میں ریٹائر ہوکر پاکستان اور بھارت کا براہ راست مقابلہ دیکھنے کہیں جاؤں۔انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ انتہائی دلچسپ میچ ہوتا ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر کوہلی کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ کوہلی ایک ماسٹر کلاس ہے، اسے پتا ہے کہ اپنی موجودگی میں کس طرح پریشر دوسری طرف منتقل کرنا ہے، یہ سب دیکھنے کے قابل تھا۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی
واضح رہے کہ اس قبل دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی پاک بھارت میچ کو لے کر اسی طرح کے بیانات سامنے آچکے ہیں۔