کراچی: ملک کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ کبھی شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،اتفاقی طور پر شوبز میں انٹری ہوئی۔
ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب اے لیول ختم کیا تو ایک موقع ملا کہ جہاں میری دوست ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کررہی تھی اس نے مجھے پروجیکٹ کے لیے ماڈلنگ کا کہا تو میں نے ہاں کردی۔
نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ہیئر کٹنگ کے لیے گئی تھی وہاں مبشر خان نے مجھے دیکھا تو انہوں نے کہا کہ تمہیں تو ماڈلنگ کرنی ہے میں نے کہا کہ میں ایک جگہ کرچکی ہوں تو وہ کہنے لگے کہ تمہیں فیشن شوز کرنے چاہئیں اور اس فیلڈ میں آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:کنگنا رناوت نے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کردیا
نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ نے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔