ثناء خان کے شوبز چھوڑنے کے پیچھے کیا وجہ تھی، راز فاش ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثناء خان کے شوبز چھوڑنے کے پیچھے کیا وجہ تھی، راز فاش ہوگیا
ثناء خان کے شوبز چھوڑنے کے پیچھے کیا وجہ تھی، راز فاش ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کی اصل وجہ معلوم ہوگئی، اداکارہ نے خود ہی سارا معاملہ کھول کے رکھ دیا۔

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز چھوڑنے سے پہلے کئی کئی دنوں تک ڈپریشن محسوس کیا، پھر وہ وقت آیا جب اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام اور اس کی علامات سامنے آنے لگیں۔

اداکارہ نے ذکر کیا کہ انہیں یاد ہے کہ ماہ رمضان کے دن تھے اور مجھے خواب و خیال میں ایک قبر دکھائی دیتی تھی، جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس میں پاتی تھی جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا، اس کی وجہ سے مجھے فکر لاحق ہوئی۔

ثناء خان نے کہا کہ اس دوران انہوں نے درس کی تقاریر بھی سنیں، اور میرے اندر تبدیلیاں آنے لگیں، جو تقاریر میں سنتی تھی ان میں سے ایک میں کہا گیا تم نہیں چاہتی کہ تمہارا روز آخر حجاب پہننے کا پہلا دن نہ ہو اور یہی وہ چیز تھی جس کا مجھ پر بہت اثر ہوا۔

مزید پڑھیں:راکھی ساونت کا صحافی پر مکوں اور لاتوں سے حملہ

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو میری سالگرہ کا بھی دن تھا، میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہنا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی۔

Related Posts