پرینیتی چوپڑا کی کون سی خواہش تھی جو پوری ہوگئی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرینیتی چوپڑا کی کون سی خواہش تھی جو پوری ہوگئی؟
پرینیتی چوپڑا کی کون سی خواہش تھی جو پوری ہوگئی؟

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بڑی خواہش پوری ہوگئی، انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کی نے اپنی پہلی ایکشن فلم کوڈ نام ترنگا میں بطور ایجنٹ کردار ادا کیا، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھیں اس لیے اپنے کام کی تعریف پر بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں سے ملنے والی تعریفوں نے میرے اس یقین کو بحال کیا ہے کہ میں صحیح راستے پر ہوں اور میں مختلف قسم کے کردار کرتی رہوں گی۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری محنت سے ایک ایسے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو قوم کو بچانے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے، اس کردار نے انہیں موقع فراہم کیا ہے جس سے وہ ایکشن سے بھوپور کردار کو ناظرین کے سامنے پیش کرسکیں گی۔

مزید پڑھیں:جنت مرزا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکار کے لیے سب سے بڑا انعام یہی ہے کہ ناظرین اس کے کام کو پسند کریں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہی ہوں۔کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اس قسم کی فلموں میں کام کروں۔

Related Posts