بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امیشاپٹیل فلم”ہتک“میں پولیس افسرکاکردارنبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا پٹیل کیلئے2023 بہترین سال رہا اور ان کی فلم’غدر2‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امیشا پٹیل نے اپنی نئی فلم ’ہتک‘ کیلئے کمر کس لی ہے اور اس میں وہ ایک دبنگ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اجے شرما ہیں اور نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری2024 سے ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں متعدد اداکاراؤں نے فلموں میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جن میں رانی مکھرجی اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔مذکورہ فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔