شمالی تفریحی مقامات پر زبردست برفباری، مشکل صورتحال میں سیاح کیا کریں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے شمالی حصوں میں تفریحی مقامات پر مزید برف باری ہوسکتی ہے۔ پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بھی سیاحوں کو برف باری والے تفریحی مقامات کی سیر کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

4 فروری کو جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مری، نتھیا گلی، سوات، کالام، چترال سمیت شمالی پہاڑی علاقوں میں اگلے ہفتے تک برف باری جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کے بارے میں اتوار کو جاری کی جانے والی اپڈیٹ میں بتایا کہ کالام میں 7 انچ برف گئی ہے جبکہ مالم جبہ اور مری میں 4 انچ برف گری ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچھے اور شگر جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سُدھانوٹی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں برف باری ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مری اور گلیات میں برف باری متوقع ہے۔

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ ناران جالکھڈ روڈ کاغان سے بند کرکے سیاحوں کا داخلہ روک دیا ہے۔

پنجاب میں ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے موسمِ سرما کے دوران سیاحت کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

خصوصی ایڈوائزری میں سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ سفر سے قبل موسم کی اپڈیٹ لیں، اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کرلیں، فیول ٹینک بھرا ہوا رکھیں، پرانے ٹائر والی گاڑی میں سفر نہ کریں اور ٹائروں میں ہوا کم رکھیں۔

یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ برف باری والے علاقوں میں گاڑی کو پھسلنے سے بچانے کے لیے ٹائروں میں رنجیریں لگائی جائیں، ٹریفک جام کی صورت میں بھی انجن بند نہ کی جائے اور دھویں کا اخراج یقینی بنایا جائے۔

پی ڈی ایم اے کا مشورہ ہے کہ کھڑکیاں بند ہونے کی صورت میں کار کا ہیٹر طویل دورانیے کے لیے آن نہ رکھا جائے، اشیائے خور و نوش (بشمول ڈرائی فروٹ) وافر مقدار میں لے کر سفر کیا جائے اور گرم کپڑے زیادہ تعداد میں ساتھ رکھیں۔

سیاحوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت میں پی ڈی ایم اے سے 1199 پر یا پھر موٹر وے اتھارٹی سے 130 پر رابطہ کیا جائے۔

Related Posts