راہل گاندھی نے اسلام کے متعلق کیا کہا، سنئے یہاں پوری تقریر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی فاؤنڈنگ سیاسی پارٹی آل انڈیا کانگریس کے سربراہ اور بھارتی پارلیمان میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی تقریر کا ہر سو چرچا ہے، جس میں انہوں نے بڑی وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرکے پوری دنیا کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

تقریبا ایک دہائی سے بھارت میں انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی اور ہندو نسل پرست لیڈر نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں ریاستی سطح پر اقلیتوں کے خلاف تشکیل دیے گئے ماحول کے باعث بھارت کا تاثر ایک اقلیت مخالف ملک کا ہو کر رہ گیا ہے۔

ایسے میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے پارلیمان میں مودی کی تقسیم اور نفرت کی پالیسی پر شدید تنقید اور دوسرے مذاہب کے تئیں روا داری کا پارلیمان کے فلور سے اظہار بلا شبہ بڑے دل گردے کی بات ہے۔

یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی کی اس تقریر کو پوری دنیا میں سراہا اور شوق سے سنا جا رہا ہے۔ ہم یہاں راہول گاندھی کی اس تقریر کا لنک دے رہے ہیں، جسے مکمل سن کر ان کے روا دارانہ خیالات سے آگہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

راہول گاندھی نے بڑے تیقن سے بی جے پی کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ چیلنج بھی کیا کہ وہ آنے والے الیکشن میں گجرات جو مودی کا بنیادی حلقہ ہے، سے بی جے پی کو شکست دے کر دکھائیں گے۔

Related Posts