اسٹار لنک سسٹم کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی اسٹار لنک سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے غزہ میں “بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں” کو مواصلاتی رابطوں کیلئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔

ایلون مسک کے اس اعلان پر اسرائیل شدید برہم ہے، مسک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر مواصلات نے بڑی ڈھٹائی سے اعلان کیا کہ وہ مسک کو غزہ میں امدادی تنظیموں کو انٹرنیٹ کی فراہمی سے روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔

آپ کا آج کا دن کیسے گزرے گا، ستاروں کی زبانی جانئے

سوال یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی عالمی سروس کی بندش کے بعد اسٹار لنک غزہ میں انٹرنیٹ کیسے بحال کرے گی، آئیے جانتے ہیں اسٹار لنک ہے کیا اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

 Starlink کیا ہے؟ یہ کیسے کام کرتا ہے؟
اسٹار لنک سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس ہے جسے مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے متعارف کرایا ہے اور اسے ایسے علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں روایتی انٹرنیٹ سروس سسٹم کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔

اسٹار لنک سسٹم زمین کے نچلے مدار میں رکھے گئے ہزاروں سیٹلائٹس پر مشتمل ہے، جو تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے قابل ایک نیٹ ورک بناتے ہیں۔

یہ سروس صارفین کو ایک انٹینا ڈش کے ذریعے سیٹلائٹ سے جوڑ کر کام کرتی ہے جو صارف کے روٹر اور موڈیم سے جڑی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں صارف انٹرنیٹ سے جڑ جاتا ہے۔

یہ سروس آفت زدہ علاقوں اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی اور روس کے ساتھ موجودہ جنگ کے دوران یوکرین نے بھی اس نظام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس وقت یہ سروس صرف 40 ممالک کے لیے دستیاب ہے، جن میں فلسطین شامل نہیں ہے۔

Related Posts