زیادہ تر اراکینِ اسمبلی ٹیکس چور اور بد دیانت ہیں۔اداکارہ وینا ملک کی رائے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیادہ تر اراکینِ اسمبلی ٹیکس چور اور بد دیانت ہیں۔اداکارہ وینا ملک کی رائے
زیادہ تر اراکینِ اسمبلی ٹیکس چور اور بد دیانت ہیں۔اداکارہ وینا ملک کی رائے

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے اراکینِ اسمبلی کے کردار پر رائے دیتے ہوئے  کہا ہے کہ زیادہ تر اراکینِ اسمبلی ٹیکس چور اور بد دیانت ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سینیٹ کے اراکین کی سالانہ تنخواہ 35 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے جن میں سے زیادہ تر افراد ٹیکس چور، بدعنوان اور بد دیانت ہیں۔

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ کیا ایک غریب ملک کے غریب عوام اس لیے ٹیکس دیتے ہیں کہ خود کو غریبوں کا نمائندہ کہنے والے اربوں روپے تنخواہ لیتے رہیں؟

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ عوام ججز کو بدعنوان سمجھتی ہے جبکہ میں عوام کے عدلیہ مخالف پیغامات سے اتفاق نہیں کرتی۔

ٹوئٹر پر 4 روز قبل اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ عوام کہہ رہے ہیں کہ جج کرپٹ ہیں جو نہ صرف یہ کہ خود بدعنوان ہیں بلکہ ان کے پورے خاندان بھی بدعنوانی میں ملوث ہیں کیونکہ ان سے غریبوں کو انصاف نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ مخالف پیغامات سے اتفاق نہیں کرتی۔وینا ملک 

Related Posts