کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کی پنجاب جاکر شادیاں کرنے کی وجہ کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کی پنجاب جاکر شادیاں کرنے کی وجہ کیا؟
کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کی پنجاب جاکر شادیاں کرنے کی وجہ کیا؟

کراچی کے مختلف علاقوں سے اغواء ہونے والی لڑکیوں کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے چل رہی ہیں۔

حال ہی میں اطلاع سامنے آئی ہے کہ کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ نمرہ  کاظمی نے  پنجاب جا کر نکاح کر لیا۔ نمرہ کاظمی نے ڈیرہ غازی خان میں نجیب شاہ رخ سے نکاح کیا ہے۔

 ٹھیک اسی طرح کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دوسری لڑکی دعا زہرہ کے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ سے نکاح کرنے والے لڑکے کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔

بعدازاں ایسا بتایا جارہا ہے کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کی پنجاب جاکر شادی کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کم عمری کی شادی کے حوالے سے سندھ کا قانون کافی سخت ہے اسی لئے ان لڑکیوں نے  پنجاب  میں جاکر شادیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، سعود آباد سے لاپتہ نمرہ کاظمی نے بھی پنجاب جا کر نکاح کر لیا

واضح رہے کہ سندھ چائلد میرج ایکٹ 2013 کے تحت شادی کے وقت لڑکی کی عمر کی حد 16سال سے بڑھا کر 18 سال کر دی گئی تھی جبکہ دیگر صوبوں میں آج بھی عمر کی حد16سال ہی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں لڑکیوں کی گمشدگی کے بعد ملک کے حساس ادارے بھی کافی متحرک ہوگئے تھے اور اُن کی جانب سے ہرممکن کوشش کی جارہی تھی کہ کسی طرح لڑکیوں کو  صحیح سلامت بازیاب کروایا جائے۔

Related Posts