قدیم مسجد نبویﷺ کی شناخت کے تحفظ کے لیے مسجد نبویﷺ کی جنرل پریذیڈنسی نے حجرہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چاروں اطراف ملمع شدہ تانبے کے نئے سنہری حصار کا افتتاح کیا۔
آپریشنل، تکنیکی اور دیکھ بھال کے امور کے انڈر سیکرٹری جنرل انجینئر عبداللہ المحمادی نے وضاحت کی کہ بیریئر کا ڈیزائن روضے کے سامنے کے ڈیزائن اور قدیم مسجد نبویﷺ میں قرآن کی الماریوں سے مشابہت رکھتا ہے۔
یہ الگ الگ اکائیوں اور ٹھوس پیتل کے سیکٹرز پر مشتمل ہے۔ اسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ رش کے دوران بھی مستحکم رہے اور اس کی دیکھ بھال میں آسانی رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
خواندگی کی کم شرح بد تر ذہنی صحت کی عکاس ہے۔سائنسی تحقیق
انہوں نے بتایا کہ روضہ اقدس کے ارد گرد لکڑی کی پچھلی رکاوٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔
انجینئر المحمادی نے کہا کہ یہ اقدام مسجد نبویﷺ میں نمازیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔