آن لائن خریداری کا مقبول پلیٹ فارم ٹیمو کیا ہے اور اس سے خریداری کا درست طریقہ کیا ہے؟

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
درست طریق کار فالو نہ کرنے کے باعث لوگ اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں، فائل فوٹو

پاکستان میں آن لائن خریداری کا ایک منظم پلیٹ فارم ٹیمو کے نام سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے، آئیے جانتے ہیں یہ کیا ہے، اس سے درست طریقے سے کیسے خریداری کی جا سکتی ہے؟

’ٹیمو‘ کیا ہے؟

’ٹیمو‘ ایک عالمی ای-کامرس پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو دنیا بھر کے مینوفیکچررز، برانڈز اور کاروباری اداروں سے براہِ راست جوڑتا ہے۔ یہ 90 سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے اور صارفین کو کم قیمت پر معیاری مصنوعات فراہم کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔

پاکستان میں ’ٹیمو‘ کی مقبولیت کی وجوہات

نجی چینل آج نے سینسر ٹاور کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ٹیمو‘ پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی شاپنگ ایپس میں شامل ہے۔ اس کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہہ ہزاروں اقسام کی مصنوعات، صارف دوست یا یوزر فرینڈلی انٹرفیس، روزانہ نئے ڈسکاؤنٹس، مفت بین الاقوامی شپنگ اور وقت پر ڈیلیوری یا 280 روپے کا کریڈٹ ہے۔

 

 

’ٹیمو‘ پر شاپنگ کیسے کریں؟

سب سے پہلے ’گوگل پلے اسٹور‘ یا ’ایپل ایپ اسٹور‘ سے ’ٹیمو‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، یا ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ ای میل، گوگل، ایپل یا فیس بک کے ذریعے سائن اپ کریں۔

 

 

ادائیگی کے لئے ’ٹیمو‘ پرپاکستان میں جاز کیش، ایزی پیسہ، کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ’ایپل پے‘ اور ’گوگل پے‘ جیسے طریقوں سے ادائیگی کی سہولت دیتا ہے۔

آرڈر ٹریکنگ کے لئے یا اپنے پارسل یا آرڈر کی صورتحال جاننے کے لیے ’یوور آرڈر‘ سیکشن میں جائیں، جہاں آپ کو مکمل اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی۔

 

 

کسٹمر سپورٹ کے لئے ’ٹیمو‘ چوبیس گھنٹے لائیو چیٹ اور ایک جامع ’ایف اے کیو‘ سیکشن فراہم کرتا ہے، تاکہ آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

 

 

ان سب سہولیات اور بہترین سروسز کے باوجود ’ٹیمو‘ کا ’پرچیز پروٹیکشن پروگرام‘ یقینی بناتا ہے کہ اگر آپ کی خریدی گئی چیز خراب ہو، گم ہو جائے یا ویسی نہ ہو جیسی دکھائی گئی تھی تو آپ 90 دن کے اندر ریفنڈ یا واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ اگر قیمت 30 دن کے اندر کم ہو جائے، تو ’ٹیمو‘ پر ’پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

 

 

Related Posts