وہاج علی کی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ نے کتنے کروڑ کا بزنس کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالاضحیٰ پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وہاج علی کی فلم تیری میری کہانیاں سینما میں ریلیز ہوئی، جس کو ناظرین کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔

فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، مجموعی طور پر فلم 3 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جس میں پاکستان سے 2 کروڑ اور بین الاقوامی سطح پر 1 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

فلم تیری میری کہانیاں میں تین مختصر کہانیاں دکھائی گئی ہیں جن میں سے پہلی جن محل تھی، جس کی کاسٹ میں حرا، مانی اور گل رانا شامل تھے، دوسری پسوڑی تھی جس میں رمشا خان اور شہریار منور شامل تھے جبکہ تیسری ایک سو تیسواں تھی جس کی کاسٹ میں وہاج علی، مہوش حیات اور زاہد احمد شامل تھے۔

فلم تین مختصر کہانیوں پر مبنی ہے جن میں ‘جن محل’ کو نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے، ‘پسوڑی’ کو مرینہ خان نے جبکہ ‘ایک سو تیسواں’ کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

Related Posts