ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ کے بارے میں نادیہ افگن کی کیا رائے ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل 'ہم تم' کے بارے میں نادیہ افغان کی کیا رائے ہے؟
ڈرامہ سیریل 'ہم تم' کے بارے میں نادیہ افغان کی کیا رائے ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ہم تم، ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جس کی ہدایت کاری ماضی کے بلاک بسٹر ڈرامے ‘چپکے چپکے’ کے ہدایت کار دانش نواز نے کی ہے جبکہ ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری ہیں جو کہ ماضی میں بھی کئی بہترین ڈرامے تحریر کرچکی ہیں، اُن کے کامیاب ڈراموں میں ‘سنو چندا’ اور ‘چپکے چپکے’ شامل ہیں۔

حال ہی میں نادیہ افگن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ‘ہم تم’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے یہ ڈرامہ بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ بہت ہی کمال کا ڈرامہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر وہ ڈرامے نہیں دیکھتی ہیں لیکن اس ڈرامے میں کوئی انوکھی بات ہے جو انہیں ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کررہی ہے بعدازاں انہوں نے ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین ڈرامہ لکھا ہے، ڈرامے کی تمام کاسٹ اور دیگر لوگوں نے بھی اچھا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل ہم تم کے ‘سلور اسپون’ سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی

یاد رہے کہ نادیہ افگن نے ماضی میں رمضان کے خصوصی ڈرامے ‘سنو چندا’ میں شاہانہ کا کردار ادا کیا تھا جس میں اُن کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سال رمضان المبارک کے خصوصی ڈراموں میں ‘ہم تم’ سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے بعدازاں ڈرامے میں رمشا خان اور احد رضا میر کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

Related Posts