وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور سے منسوب ایک آڈیو جاری کی اور دعویٰ کیا کہ گنڈا پور لانگ مارچ میں اسلحہ لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں آڈیو میں کیا ہے؟
وزیر داخلہ نے جو لیک آڈیو جاری کی ہے، اس میں سنا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور ایک نامعلوم شخص سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں ”صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟” جس پر دوسرا شخص جواب دیتا ہے کہ پوزیشن تو اے ون ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اس شخص سے سوال کیا کہ ”بندوقیں، ان کے لائسنس اور بندے کتنے ہیں؟“
یہ بھی پڑھیں:
وزیر داخلہ کا علی گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم، پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ “خطرناک” آڈیو جاری
جس پر نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ ”بہت ہیں۔“
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ”اچھا ہم یہاں قریب کالونی میں کیمپ لگا رہے ہیں، یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں؟ کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔“
نا معلوم نے سوال کیا کہ ”ہمارے پاس؟“
جس پر تحریک انصاف رہنما نے جواب دیا کہ ”اسلام آباد اور راولپنڈی باڈر پر ٹول پلازا کے بعد بائیں جانب کون سی جگہ ہے، ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل ہے۔“
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوسرا دن: پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، عمران خان
نامعلوم شخص نے کہا کہ ”ٹاپ بھی ہے اور کیپیٹل بھی ہے۔“
جس پر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں ”ٹاپ تو ایئر پورٹ پر ہے ناں۔“
نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ ”ٹاپ تو ایئر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں، میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو۔“
اس موقع پر علی امین گنڈا پور مزید کہتے ہیں ”وہ ملا ہوا ہے مجھے، وہ ہے میرے پاس، تیار ہوں، بس بندے اور سامان آپ رکھیں وہاں پر۔“
اس پر نامعلوم شخص کہتا ہے سر کوئی مسئلہ نہیں ہے، انشاء اللہ۔“
علی امین گنڈا پور کہتے ہیں ”بس پھر رابطے میں ہیں، انشاء اللہ، نامعلوم شخص ، جی سر ، انشاء اللہ۔“