نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ کیا دیکھا جارہا ہے؟ کس کہانی میں کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس
(فوٹو: نیٹ فلکس)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ کیا دیکھا جارہا ہے؟ اس حوالے سے نیٹ فلکس نے نیا ڈیٹا ریلیز کردیا ہے جس میں 4 شوز کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ہمارے صارفین نے 944 ارب گھنٹے کی ویڈیوز دیکھیں جن میں سے سب سے زیادہ وقت 4 شوز کو دیا گیا۔ نیٹ فلکس سیریز فول می ونس بھی ایک ایسی ہی سیریز ہے۔

نیٹ فلکس کا مزید کہنا ہے کہ سب سے زیادہ دیکھے گئے شوز میں بے بی رینڈئیر، دی جنٹل مین اور ون ڈے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں نیٹ فلکس کے 28 کروڑ سبسکرائبرز موجود ہیں جو فلم یا سیریز دیکھنے کیلئے نیٹ فلکس کو ادائیگی کرتے ہیں۔

کس کہانی میں کیا ہے؟

ون ڈے

اگر ہم ون ڈے کی بات کریں تو ایما اور ڈیکسٹر 1988 میں ایڈنبرگ یونیورسٹی میں صرف اپنی گریجویشن سے کچھ ہی وقت قبل پہلی بار ملتے ہیں اور ان کو پتہ ہوتا ہے کہ انہیں الگ الگ سمت میں زندگی گزارنی ہے، لیکن وہ ایک دوسرے کے بارے میں سوچتے ہی رہ جاتے ہیں۔

(فوٹو: نیٹ فلکس)

دونوں کو آپس میں محبت ہوجاتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ الگ الگ زندگی گزارنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور طویل عرصے تک ایک دوسرے کی سوچ کا حصہ بھی رہتے ہیں۔ 20 سال بعد زندگی انہیں آگے لے جاتی ہے۔ ہر بار وہ قریب آتے ہیں اور پھر بچھڑ جاتے ہیں۔

فول می ونس

ایک ناول پر مبنی کہانی فول می وَنس مایا اسٹرن کی کہانی ہے جو اپنے شوہر اور بہن کے قتل کے بعد ان کے قاتلوں کی کھوج میں نکل پڑتی ہے جس کیلئے اس کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ کہانی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور متعدد کرداروں پر قاتل ہونے کا شک رہتا ہے۔

(فوٹو: نیٹ فلکس)

بے بی رینڈئیر

اسکاٹ لینڈ کے کامیڈین رچرڈ کی حقیقی زندگی پر مبنی یہ کہانی ایک بارٹینڈر کے ساتھ ملاقات کو بیان کرتی ہے جو مارتھا کا ہدف بن جاتی ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بار میں ملاقات کے دوران تعلق قائم کرتا ہے۔ ایک چھوٹے سے مہربانی کے اقدام کی کہانی 3 سال طویل ہوجاتی ہے جس میں مارتھا رچرڈ کو ہزاروں ای میلز اور گھنٹوں طویل پیغامات ارسال کرتی ہے۔

(فوٹو: نیٹ فلکس)

دی جنٹل مین

(فوٹو: نیٹ فلکس)

معروف کاروباری شخصیت مکی پیئرسن لندن میں ایک کاروباری بزنس کھڑا کرکے اسے فروخت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ بہت سے پلاٹ اور اسکیمز موجود ہیں جن میں رشوت لی گئی اور بلیک میل کیا گیا۔ بہت سے لوگ اس سے کاروبار چھین کر اپنے کسی خواب کی تکمیل چاہتے ہیں۔

Related Posts