بلتستان کی پہاڑی چوٹی پر لاپتا جاپانی کوہ پیماؤں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو کی اسپنگ ٹک چوٹی پر لاپتا 2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

مقامی ٹور آپریٹر نیک عالم کے مطابق ایک لاپتا جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی ہے، جبکہ 9 رکنی ریسکیو  ٹیم دوسرے جاپانی کوہ پیما کو تلاش کر رہی ہے۔

ٹور آپریٹر نیک عالم نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی سفارت خانے کو ان کی جانب سے مہمان کوہ پیما کی ہلاکت کی اطلاع دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسکردو میں واقع اسپنگ ٹک پہاڑ کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں لاپتا کوہ پیما منگل کے روز بیس کیمپ سے پہاڑی چوٹی کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپنگ ٹک چوٹی بلتستان کے ضلع شگر میں واقع ہے اور یہ گلگت بلتستان کی چند بلند پہاڑی چوٹیوں میں سے ایک ہے۔

جاپانی کوہ پیما کن حالات میں ناگہانی حادثے سے دوچار ہوئے، اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش کے بعد صورتحال پس منظر کے ساتھ واضح ہوجائے گی۔

Related Posts